بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق زبردست خوشخبری

بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق زبردست خوشخبری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک جانے کے منتظر طلباءاور پیشہ ور افراد کو عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی ویکسی نیشن میں رعایت دینے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کی آسانی کیلئے ویکسی نیشن میں رعایت کی منظوری دیتے ہوئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سنٹرز سے ویکسی نیشن کروا سکیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن میں اس رعایت کا اطلاق 21 مئی سے ہو گا اور اس پیشکش کے تحت ویکسی نیشن کیلئے آنے والے افراد کو ورک پرمٹ، اقامہ، سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا اور اس طرح وہ بلاتاخیر ویکسین لگوا سکیں گے۔ 
واضح رہے کہ بیرون ملک جانے کے منتظر افراد نے حکومت سے اس معاملے میں رعایت کی اپیل کی تھی کیونکہ ویزوں کی معیاد اور چھٹیاں ختم ہونے کے باعث بہت سے افراد ویکسی نیشن مکمل ہونے کا انتظار کرنے سے قاصر تھے جنہوں نے حکومت سے رعایت کی اپیل کی تھی۔