پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست جاری 

Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Pakistan Covid Vaccine

اسلام آباد:وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست جاری کر دی۔پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔

پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔ فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو بھی پاکستان میں استعمال کی جا رہی ہیں ۔

 پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے ،اب تک کورونا وبا کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہزار 246 ہو چکی ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 51 ہزار 348 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی ۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔