جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ کرک انفو

ڈربن : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیدی.

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ڈربن میں کھیلے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہو گئے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینڈرکس تھے جو 5 رنز بنا کر شاہین شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی تھے جو 8 رنز بنا کر ایک بار پھر شاہین شاہ کا شکار بنے ۔29 رنز پر 3 وکٹیں گنوا کر جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 80 رنز پر ڈیوڈ ملر کی صورت میں گری جنہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا ۔اسی اوور کی اگلی گیند پر شاداب خان نے ہیندریچ کلاسن کو بھی پویلین بھیج اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

لیکن ڈسن اور فلاکوایو کے درمیان بننے والی127 رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو میچ میں پیچھے دیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان کیجانب سے اوپننگ کرنے امام الحق اور فخر زمان آئے ،پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو وکٹ پر پہلے سے موجود فخر زمان کا ساتھ دینے کیلئے آئے دونوں صرف 21 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ۔بابر اعظم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے صرف 9 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جنہوں نے 26 رنز بنائے اور اولیور کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جنہوں نے 18 رنز اسکور کیے اور شمسی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔بعد میں آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا پائے اور شعیب ملک کا ساتھ چھوڑ گئے ۔انہیں بھی شمسی نے آؤٹ کیا ۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک خود تھے جو 21 رنز بنا کر فلیکوایو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد اور حسن علی کے درمیان 90 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ،حسن علی نے میدان کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلے اور ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کیا ۔ کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داری کیساتھ بلے بازی کی 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔دونوں کے درمیان 90 رنز کی ہونے والی پارٹنر شب پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف 9 ویں کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔


202 رنز پر سرفراز احمد آؤٹ ہوئے اور ساتھ ہی حسن علی بھی آؤٹ ہو گئے ۔پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلیکوایو نے 4 ، تبریز شمسی نے 3 ، ربادا نے 2  جبکہ اولیور نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیاان کھیلے جانے والے پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ۔