محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور:  محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ  بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی  رات کو  مارش متوقع ہے۔

 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 30، قلات میں 27، گوادر میں34، جیونی میں33، نوکنڈی میں 38، تربت میں 42، سبی میں41 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم ژوب، بارکھان اور گردونواح میں شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں