سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی، آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہوگئیں: ڈار

سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی، آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہوگئیں: ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا  ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد منظور کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا ہے،یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں