پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والا سپاہی سرحد پار فائرنگ سے شہید

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والا سپاہی سرحد پار فائرنگ سے شہید
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نیاز شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک کیلئے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کردی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سرحد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نیاز علی شہید ہوگئے۔

29 سالہ سپاہی نیاز علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تھا جو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پر مامور تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا جس کے لیے افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 2611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہے۔