پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو آرام دینے پر غور

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو آرام دینے پر غور
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتان سرفرازاحمد کو آرام دینےپرغورکیاجارہاہے ، دوٹیسٹ میچزکی سیریز سات اکتوبرسے شروع ہوگی۔


ذرائع کا کہناہے کہ اہم سیریزمیں پاکستان کو کپتان سرفرازاحمدکی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ،ان کی جگہ محمدرضوان کو ٹیم میں شامل کیاجائےگا۔سیریزکاپہلا میچ دبئی جبکہ دوسراابوظہبی میں ہوگا،سلیکشن کمیٹی کواس بارےمیں سرفرازاحمدکے جواب کاانتظار ہے۔

پاکستان ٹیم نے ابھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا  تاہم غالب گمان یہی ہے کہ ایشیا کپ کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ فرسٹ کلاس میچز کیلئے 14 رکنی پاکستانی اے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسد شفیق کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان صلاح الدین، راحت علی، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، عامر یامین، عمید آصف، سعود شکیل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، میٹ رین شا، برینڈن ڈوگیٹ، مائیکل نیزر، عثمان خواجہ، شان مارش، میچل مارش، ٹِم پین(وکٹ کیپر اور کپتان)، ٹریوس ہِیڈ، مارنوس لابوس شین، نیتھن لیون، جون ہالینڈ، ایشٹن ایگر، میچل اسٹارک، پیٹر سِڈل شامل ہیں ۔