24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90، لاہور سے 81 مریض رپورٹ

Dengue patients, Punjab, Lahore, Secretary Primary and Secondary Health

لاہور: محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 اور لاہور سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے ۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,082 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں ، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے 6 جبکہ وہاڑی ، سرگودھا اور ڈی جی خان سے ڈینگی کا ایک 1 مریض رپورٹ ہوا ۔ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں ۔

لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض داخل ہیں ، لاہور کے گنگارام میں 8 ، جناح ہسپتال میں 6 جبکہ ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے جنرل ہسپتال ، گھرکی ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 4 چار مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے فاطمہ میموریل ہسپتال ، میو ہسپتال اور عمر ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے فاروق ہسپتال ، گلاب دیوی ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں ۔

لاہور کے عادل ہسپتال ، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال ، ایور کئیر ، لائف لائن ، مسعود ہسپتال ، شالیمار ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے ۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 11 مریض داخل ہیں ، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 7، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 3 جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اور نشتر ہسپتال ملتان میں 4 چار جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے ۔

مون سون میں ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں ، مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاو کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں ، گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 336,902 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ، گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 89,921 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 158 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ، گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,096 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔