پٹرول ،بجلی کی قیمتیں کیوں کم کیں ؟وزیر اعظم نے وجہ بھی خود ہی بتا دی 

پٹرول ،بجلی کی قیمتیں کیوں کم کیں ؟وزیر اعظم نے وجہ بھی خود ہی بتا دی 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پیسہ زیادہ آیا ہے اس لیے عوام کو سہولت دینے کیلئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ۔

وزیر اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام سکیم کے تحت ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر  نے فرروری کے طے شدہ ہدف  441 ارب روپے نہ صرف پورا کیا بلکہ اُسے کہیں زیادہ پیسہ بھی اکھٹا کیا ، ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیر اعظم نے ایف بی آ ر کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ  میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے، بجلی کا فی یونٹ 5 روپے، پیٹرول اورڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم کیا، قوم سے کہتا ہوں ٹیکس دیں ،یہ ٹیکس کا پیسہ ہی آپ پر خرچ کیا جائیگا اور اسی طرح کا ریلیف آئندہ بھی دینے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے پروگرام کے تحت دو سال میں407 ارب روپے کے قرضے کم لاگت گھروں کی تعمیر، کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں