امریکی عدالت نے 14عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں کی سزائیں ختم کردیں

امریکی عدالت نے 14عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں کی سزائیں ختم کردیں

واشنگٹن:امریکی عدالت نے عراق میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں کی قید کی سزائیں ختم کردیں۔امریکا کی اپیل کورٹ نے 14عام عراقی شہریوں کو قتل کرنے والے نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے 4کارندوں نکولس سلیٹن، ایوان لبرٹی، پال سلو اور ڈسٹن ہیرڈ کی سزائیں ختم کردیں۔

ماتحت عدالت نے 2014 میں نکولس سلیٹن کو عمر قید اور باقی تین مجرموں کو 30، 30سال قید کی سزا سنائی تھی۔اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ سزائیں امریکی دستوری حقوق کے منافی اور ظالمانہ ہیں اس لیے ان کا ازسرنو تعین کیا جانا ضروری ہے۔

اپیل کورٹ کے فیصلے کی روشنی ماتحت عدالت دوبارہ ان مجرموں کی سزاں کا تعین کرے گی۔یاد رہے کہ 2007میں بلیک واٹر کے گارڈز نے عراقی دارالحکومت بغداد کے نیسور اسکرائر میں امریکی قافلے کا راستہ صاف کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 14 عراقی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں