14 لاکھ تک ماہانہ تنخواہ والے شہریوں کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ 

14 لاکھ تک ماہانہ تنخواہ والے شہریوں کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ 
سورس: File

دبئی : متحدہ عرب امارات میں 25000 درہم (14 لاکھ 14 ہزار) سے کم ماہانہ تنخواہ والے شہریوں کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری فیول، بجلی اور کھانے کے الاؤنسز کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ 

اماراتی میڈیا کے مطابق مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سوشل سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو بڑھا کر مہنگائی اور دیگر الاؤنسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

اماراتی وزیر کمیونٹی ڈویلپمنٹ حیسا بنت عیسیٰ بوحمید کا کہنا ہے کہ ہم مہنگائی الاؤنس سے متعلق صدر کی ہدایات پر فوری عمل در آمد شروع کردیں گے تاکہ درخواست دہندگان کو ان الاؤنسز سے فائدہ مل سکے۔ وزارت نے 25000 درہم سے کم ماہانہ تنخواہ والے شہریوں سے ایندھن ، بجلی اور خوراک کے مہنگائی الاؤنس کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں