پارلیمنٹ لاجزمیدان جنگ بن گیا ،پولیس کا آپریشن شروع

 پارلیمنٹ لاجزمیدان جنگ بن گیا ،پولیس کا آپریشن شروع


اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں انصار الاسلام کے رضاکاروں کے داخلے پرپولیس ایکشن میں آگئی ،پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس وقت موجود ہے ،پولیس کی دھکم پیل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق دروازہ لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں انصار الاسلام کے رضاکاروں کے داخلے پر ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد نے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو اندر آنے دیا گیا ہے۔ہم اس پر تحقیقات کر رہے ہیں اور اس معاملے کو قانونی طور پر دیکھیں گے۔

پولیس نے  ایم این اے مولانا جمال الدین اور مفتی عبداللہ کو گرفتار کر لیا،پولیس دروازے توڑ کر ارکان کے کمروں میں داخل ہوئی ،مفتی صلاح الدین ایوبی کو بھی حراست میں لے لیا گیا،ان کے کمرے سے دیگر چار افراد کو بھی پولیس ساتھ لے گئی ۔

اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے رضاکروں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس  ایکشن میں آگئی،پولیس کی بھاری نفری نے پارلیمنٹ لاجز کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے پارلیمنٹ لاجز سے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق پولیس کی نفری پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہو گئی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا یہ جگہ پارلیمنٹیرینز کی ہے یہاں اس قسم کے جتھوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، ہم ان کو باہر نکالنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی کی ذیلی تنظیم کا کہنا تھا کہ  ہم اپنے پارلیمنٹیرینز کی سکیورٹی کے لیے یہاں آئے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک تک یہیں موجود رہیں گے۔