محو حیرت ہوں دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

محو حیرت ہوں دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

دبئی:محو حیرت ہوں دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی،دبئی حکومت کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دنیا کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں دبئی پولیس نے اڑنے والی بائیک متعارف کرائی ہے۔ یہ بائیک فضا میں 5 میٹر کی بلندی پر بنا سوار کے 6 کلومیٹر کا فاصلہ بآسانی طے کر سکتی ہے۔

دبئی پولیس نے اڑنے والی ریمورٹ کنٹرول بائیک متعارف کرادی

اس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بائیک بجلی کی بیٹری کے ذریعے 20 سے 25 منٹ جب کہ روایتی ایندھن کے ساتھ ایک گھنٹے تک فضا میں اڑ سکتی ہے۔

یہ بائیک اپنے سوار کے علاوہ 300 کلوگرام وزن لے جا سکتی ہے جب کہ اس کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ بائیک کو ٹریفک کے مقاصد اور رَش کے اوقات میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دبئی پولیس نے جدید ترین ٹکنالوجی کے حامل ایک روبوٹ پولیس اہل کار کو اپنی فورس میں شامل کیا تھا جو کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت ہے۔