پاکستان کے غریب عوام کےلیے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے غریب عوام کےلیے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کے وسائل پر ڈاکے ڈال رہاہے،پنجاب کا کسان، بزرگ پنشنر حکومت  کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھائےگاجسے ہاتھ ملانے کا پتا نہیں وہ پنجاب کیسے چلائے گا،پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی حملے ہو رہے ہیں پہلے پنجاب کا 600ارب کا بجٹ ہوتا تھا اب 220ارب کا بجٹ دیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جائیں گے خود کشی کرلیں لیکن  پورے ملک کے افراد کو معاشی خود کشی کر ارہے ہیں،خاندان کو جیل بھیجنا ہے بھیج دیں ،پیپلزپارٹی اپنا موقف نہیں بدلے گی جس دن بجٹ پیش ہوا اس دن پاکستان کی معاشی خود کشی ہوگئی،جتنے کیس بنانے ہیں بنالیں،اپنا موقف نہیں بدلیں گے،پیپلز پارٹی جھکنے اور بکنے والی جماعت نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کےلیے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہے،امیروں کیلیے سب کچھ،غریبوں کیلیے کچھ نہیں،یہ ایک نہیں 2 پاکستان ہیں اگر عوام دشمن بجٹ منظور ہوا توپیپلز پارٹی سڑکوں پر نکلے گی،پاکستان میں اتنے مسائل ہیں ایک جماعت ان کا حل نہیں نکال سکتی،سب جماعتوں کو ملکر ملکی مسائل کا حل نکالنا ہوگاملکی مفاد میں ،قومی معاملات پر حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے کیلیے تیارہیں۔ 

بلاول نے کہا کہ سنجیدگی سے سب ملکر ملک کےلیے قربانی دینے کےلیے تیار ہیں،بہت سی سیاسی جماعتوں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے،حکومت کا دباو صرف سیاسی جماعتوں تک محدود نہیں ہے،حکومت کو معلوم تھا آصف زرداری سیاسی جماعتوں کواکٹھاکرکے مسائل سے نکال سکتے ہیں،پارلیمنٹ کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے۔نالائق وزیراعظم نے سب سے بڑے صوبے کےلیے نالائق وزیراعلی ٰچنا۔