راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔
گزشتہ روز بھی جنڈولہ میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ جبکہ فروری کے مہینے میں مجموعی طور پر 156 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی یہ کامیابیاں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ان شاء اللہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔