عمران خان حکومت سلیکٹیڈ اور ریجیکٹیڈ ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ، حمزہ شہباز شریف

عمران خان حکومت سلیکٹیڈ اور ریجیکٹیڈ ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ، حمزہ شہباز شریف

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹیڈ اور ریجیکٹیڈ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے قوم سے گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سی پیک سے حکومت کی لڑائی آج کی نہیں ہے ان کے دھرنے کی  وجہ سے چینی صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا ۔ پی ٹی آئی نے آتے ہی کرپشن کا الزام لگا کر سی پیک کو متنازعہ بنا دیا تھا ۔ 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2018 کے الیکشن کی شفافیت پر اختلافات ہیں اور رہیں گے  اس وقت  چیف جسٹس نے کہا تھا کہ دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ۔

عمران نیازی نے کہا تھا کہ چار حلقے کھولیں اور وہ یہ معاملہ لے کر سپریم کورٹ چلے گئے تھے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کیا 126 دن کا دھرنا قوم سے مذاق تھا اس دھرنے کے ذریعے قوم سے مذاق کیا گیا عوام کو تماشہ بنایا گیا اور وقت ضائع کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک  ووٹنگ مشین کو دنیا مسترد کرچکی ہے اور پاکستان میں اس کو لانے کے لئے بل پاس کیا گیا ہے ۔ کیا یہ حکومت عوام کے ساتھ مخلص ہے ۔ 

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمرا ن نیازی نے قوم سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے قوم سے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا یہ پچاس ہزار ہی دے دیتے لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔