پنجاب حکومت کی این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

پنجاب حکومت کی این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کوبھجوائی گئی درخواست میں امن وامان کی صورتحال اورتھریٹس کے پیش نظر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا کہا گیا تھا۔ 
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردی اورخودکش حملوں کاخدشہ ہے جبکہ پولنگ سٹاف کو اغوا بھی کیا جا سکتا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا اور 26 فروری کو پولنگ ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں