بلاول بھٹو صاحبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بلاول بھٹو صاحبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو "صاحبہ " کہنا موضوع بحث بن گیا۔ بلاول بھٹو صاحبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کسی نے شدید تنقید کی تو کوئی کپتان کے دفاع میں سامنے آگیا۔ ٹوئٹر صارفین نے سوال اٹھایا، کیا وزیر اعظم کی اب بھی زبان پھسل گئی یا انہوں نے جان بوجھ کر یہ بات کہی؟

امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن بھی پیچھے نہ رہے، ٹویٹ کیا ، صاحبہ کا مطلب جینٹلمین ہوتا ہے اور یہ زبان صرف جاپان اور جرمنی کی سرحد پر بولی جاتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا جس طرح بلاول کو صاحبہ کہنا غلط ہے۔ اسی طرح مراد سعید کو بے بی کہا جانا بھی نامناسب ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو نازیبا الفاظ سے مخاطب کرنے پر واویلا کیوں نہیں مچایا گیا۔ کچھ صارفین نے وزیر اعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔