بھارتی صنعت کار سجن جندال اور انکے خاندان کے افراد پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں

بھارتی صنعت کار سجن جندال اور انکے خاندان کے افراد پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں

لاہور:وزیر اعظم نواز شریف 26اپریل کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری گئے جہاں ان سے ملاقات کے لیے بھارت کے معروف صنعت کار سجن جندال بھی آئے۔اس ملاقات کے اغراض ومقاصد ابھی تک واضح نہیں کئے گئے، لیکن اپوزیشن کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عوام کو بتایا جائے کہ یہ اس ملاقات کا مقصد کیا تھا۔

ابھی ہم یہاں آپکو بتائے ہیں کہ سجن جندال اور انکے خاندان کے پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رکھتا ہے، بھارت میں پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد سجن جندال نے اپنے ٹویٹر اوکانٹ سے ٹویٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا” یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ جب بھی پاکستان اور بھارت مذکرات کا آغاز کرتے ہیں تو پاکستانی ایجنسیاں دہشت گردی کی سرگرمیاں شروع کر دیتی ہیں“


دوسری طرف سجن جندال کے بیٹے پرتھ جندال نے 29ستمبر2016 کو ٹویٹ کی جس میں کہا گیا ”جے ہند بھارت کی مسلح افوا ج کو جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر کامیاب کاروائی اور بھارت ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مری میں وزیر اعظم نواز شریف اور سجن جندال کی ملاقات کے بعد افواہیں گردش کرنے لگ گئیں جس پر وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ٹویٹ کی”مسٹر جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں اور اس ملاقات میں کچھ بھی خفیہ نہیں تھا اور اس مسلے کو زیادہ ہوا دینی نہیں چایئے،شکریہ۔

یاد رہے نریند مودی کی لاہور یاترا میں سجن جندال لاہور میں موجود تھا اور اس ملاقات میں اس کس کا کردارفراموش نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے بعد ایسی ملاقات لوگوں کے ذہنوں میں شک وشبہات ڈال رہی ہے۔