چیٹ جی پی ٹی میں دیکھنے، سننے اور باتیں کرنے کےبعد ایک اور اہم اپڈیٹ

چیٹ جی پی ٹی میں دیکھنے، سننے اور باتیں کرنے کےبعد ایک اور اہم اپڈیٹ
سورس: File

سان فرانسسکو:  اوپن اے آئی کے  چیٹ جی پی ٹی اب چیٹ بوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر موجود تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

اس سے قبل مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلنے والے اس نظام کی ٹریننگ ستمبر 2021 سے پہلے والی معلومات پر کی گئی تھی۔
 

اوپن اے آئی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئی اپڈیٹ کے تحت صارفین اب چیٹ جی پی ٹی کو تازہ ترین معلومات اور خبروں ذریعے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

6d7de38847e67d319f50a08a7dc9113e

 

ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا گیا کر صارفین اب اپنی تحقیق کے لیے بھی چیٹ پی ٹی کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

faf59cfb110768d5cb543bcf73ec4c4c

 

جس کا مطلب ہے کہ چیٹ جی پی ٹی صارفین کو 2021 تک کی معلومات کا جواب دے سکتا تھا، تاہم اب اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین چیٹ بوٹ سے حالات حاضرہ سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحال یہ سہولت صرف پریمیم صارفین کے لیے ہی دستیاب ہوگی۔

اوپن اے آئی کےمطابق یہ سہولت جلد عام صارفین تک بھی پہنچا دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں