سی آئی اے نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے سنٹر قیام کر دیا

سی آئی اے نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے سنٹر قیام کر دیا

واشنگٹن: امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر نظر رکھنے کے لیے ایک نئے کے سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور ابھی تک اس سنٹر کے قیام کی جگہ کو گمنام رکھا گیا ہے۔ اس سنٹر کے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں، جاسوس سنٹر کے سربراہ کا نام تک بھی خفیہ رکھا گیا ہے،سی آئی اے کی یہ نئی شاخ بڑی باریک بینی سے شمالی کوریا کے معاملات کی جانچ کرے گی۔
سی آئی اے کا نیا سنٹر زیادہ بہتر انداز میں شمالی کوریا کے خطرے نمٹنے کے انتظامات کرے گا،شمالی کوریا کے لیے قائم کئے گئے اس سنٹر کے قیام کی وجہ حالیہ دنوں میں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ امریکا نے شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنا جنگی بیڑا کارل ولسن روانہ کیا تھا۔

امریکا نے جنگی بیڑا شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ کے جنگی بیانات کے بعدکوریا کے سمندروں کے لیے روانہ کیا تھا۔یاد رہے شمالی کوریا نے انکشاف کیا تھا امریکا اور جنوبی کوریا  انکے راہنما کو قتل کرنے کی منصبوبہ بندی کر رہے ہیں اور دونوں ملکو ں کی خفیہ ایجنسیوں نے کم پر حملے کے لیے اپنے ایجنٹ شمالی کوریا روانہ کئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں