پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی: شاہ محمود قریشی

پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی: شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد :شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری اور دیرپا نہیں، ان کےدرمیان خلیج بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوگا، ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کےلیے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوار پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ کی نشاندہی کر رہا ہوں، ایک دو روز میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کا حلف اٹھا لیا
   

خیال رہے قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر نے 176 اوران کے مد مقابل متحدہ اپوزیشن کے  خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد قاسم خان سوری واضح اکثریت سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں قاسم سوری نے 183ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا اسعد محمود نے 144ووٹ حاصل کئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں