وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے بلا لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی  عامر لیاقت کی وزیراعظم عمران خان سے پیر کے روز ملاقات متوقع ہے، انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے وزیراعظم سے مسلسل ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا  کہ وزیراعظم صاحب آپ مردم شناس نہیں ۔اللہ بہتر فرمائے گا ۔ ہمارے اب راستے جدا ہیں۔ انہوں نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُ اور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں۔

عامر لیاقت نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا، اسی طرح کھو رہے ہیں سب کو میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! اب میں سوچ چکا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے۔ 

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ۔ سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے۔

مصنف کے بارے میں