مسلم لیگ ن جنرل کونسل اجلاس 28 مئی کو ہو گا،ایجنڈا سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن جنرل کونسل اجلاس 28 مئی کو ہو گا،ایجنڈا سامنے آ گیا

لاہور:مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جنرل کونسل کے اجلاس کی کاروائی بارے شرکاء کو بریفگ دیں گے ۔جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے نئے صدر کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر  شہباز شریف خطاب کریں گے ،پھر  پارٹی قائد اور  نومنتخب صدر میاں نواز شریف جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مصنف کے بارے میں